0
Saturday 7 Aug 2021 19:55

تحریفِ نہج البلاغہ کے حوالے سے علامہ امتیاز کاظمی کی پریس کانفرنس

متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امیر المومنین حضرت علی کے کلام نہج البلاغہ میں تحریف کی نشاندہی، مارکیٹ میں نسخے تلف کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پریس کلب میں اسد نیاز، ڈائریکٹر پبلشرز غلام علی اینڈ سنز اور شیعہ علمائے کرام نے اہم پریس کانفرنس کی۔ اسد نیاز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا امتیاز کاظمی کی جانب سے غلطیوں کی نشاندہی پر مارکیٹ میں موجود نسخے تلف کر دیئے گئے ہیں۔ مقدمے کے مدعی مولانا امتیاز عباس کاظمی کی نشاندہی پر تھانہ انار کلی میں تحریف نہج البلاغہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس مسودہ جیسے آیا، ہم نے بغیر تحقیق شائع کر دیا، اس سنگین غلطی پر ادارہ معذرت خواہ ہے، ہم شرمندہ ہیں اور آئندہ مزید نسخے چھاپنے سے گریز کیا جائے گا۔ پریس کانفرنس میں پروفیسر علمدار بخاری، پیر مقدس کاظمی اور دیگر شیعہ علمائے کرام بھی شریک تھے۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial/videos
خبر کا کوڈ : 947281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش