1
Friday 20 May 2022 01:15

دین و دنیا(18)، شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام

متعلقہ فائیلیںدین و دُنیا(18)
(بمناسبت شہادت امام جعفر صادق علیہ السلام)
میزبان: سید انجم رضا
مہمان مقرر: حجۃ السلام والمسلمین علامہ سید حسنین گردیزی
حضرت امام جعفر صادق (ع) پیغمبر اسلام (ص) کے چھٹے جانشین اور سلسلہ عصمت کی آٹھویں کڑی ہیں۔ عالم اہل سنت ابن خلکان نے تحریر کیا ہے کہ: آپ سادات اہل بیت (ع) سے تھے اور آپ کی فضیلت اور آپ کا فضل و کرم محتاج بیان نہیں ہے۔ فرزند رسول (ص) امام جعفر صادق علیہ السلام وہ شخصیت ہیں، جن کو امامت حقہ کے دونوں دشمن خاندانوں سے واسطہ پڑا۔ یعنی بنی امیہ اور بنی عباس۔ آپ نے اموی شوکت و جبروت اور عباسی شہنشاہیت کا قہر و غلبہ دونوں کو دیکھا۔ اموی خون آشامیوں کو بھی ملاحظہ فرمایا اور عباسی سفاکیوں کا بھی نظارہ کیا۔ امام صادق (ع) نے دہریوں، قدریوں، کافروں اور یہودیوں و نصاریٰ سے بے شمار علمی مناظرے کیے اور ہمیشہ انہیں شکست دی۔ امام جعفر تمام اسلامی علوم میں امام کی حیثیت رکھتے ہیں کہ جن کی طرف تمام اسلامی علوم کو جاننے کے لیے رجوع کیا جاتا ہے، وہ تمام لوگوں سے زیادہ علم رکھتے ہیں اور فقہاء کے درمیان اختلافِ رائے کی صورت میں اِن کی ہی بات فیصلہ کن اور صحیح شمار ہوتی ہے، امام ابو حنیفہ انہی کو فقہ میں اپنا استاد مانتے ہیں۔
 
امام جعفر صادق ؑ نے اپنی حیات طیبہ میں تین اہم ترین کام سر انجام دیئے
قرآن مجید کی تشریح و تفسیر
احکام دین کی تبلیغ و تشریح
عقیدہ امامت و ولایت کی توضیح و تشریح
امام نے مقام اہل بیت ؑ رسول کی حقیقی روح سے امت کو روشناس کرایا اور غلو و غالیت جیسے گمراہ عقیدوں کا شدت سے رد کیا۔
خبر کا کوڈ : 995108
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش