0
Saturday 23 Mar 2024 23:03

ماسکو دہشت گردانہ حملہ، روسی حکومت اور عوام کے لئے صدر ایران کا تعزیتی پیغام

ماسکو دہشت گردانہ حملہ، روسی حکومت اور عوام کے لئے صدر ایران کا تعزیتی پیغام
اسلام ٹائمز۔ صدر ایران نے ماسکو کے نزدیکی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت اور بے گناہ افراد کی ہلاکت پر روسی صدر، حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتین کے نام تعزیتی پیغام میں ماسکو کے نزدیکی شہر کروکس میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ افراد کی ہلاکت پر ولادیمیر پوتین اور روسی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی اور اس حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر ایران نے روس کی قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کی روسی حکام کی کوششوں کی حمایت کی اور اس حملے میں ملوث افراد کو سزا دینے کے لیے عالمی برادری کے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا۔

دریں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی روسی پارلیمنٹ کے سربراہ کے نام ایک پیغام میں ماسکو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ قبل ازیں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ماسکو کے مضافات میں تجارتی مرکز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور متاثرین کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف اور روسی حکومت و عوام کو تعزیت پیش کی اور کہا کہ  دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور مؤثر جنگ کے لیے بین الاقوامی برادری کی جانب سے سنجیدہ اور غیر امتیازی اقدام کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1124478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش