0
Thursday 11 Apr 2024 19:55

کراچی، علامہ شبیر میثمی کی علامہ ناظر تقوی سے ملاقات

کراچی، علامہ شبیر میثمی کی علامہ ناظر تقوی سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے کراچی میں مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل علامہ سید ناظر عباس تقوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں ایس یو سی سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی، معروف سماجی شخصیت سرور علی، مرکزی نائب صدر حسنین مہدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ علامہ شبیر میثمی نے ملاقات کے دوران علامہ ناظر عباس تقوی سے انکے فرزند کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی۔ ملاقات میں رہنماؤں کے درمیان مختلف اہم تنظیمی و دیگر امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1128006
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش