0
Wednesday 17 Apr 2024 10:55

سوشل میڈیا پر دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کی رپورٹ تیار

سوشل میڈیا پر دہشتگردی اور فرقہ واریت پھیلانے والوں کی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی اور فرقہ واریت سمیت فسادات کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال میں ملوث افراد کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ سی ٹی ڈی نے یہ رپورٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر تین ماہ کے دوران چلنے والے ٹرینڈز کی مانیٹرنگ کرکے سی ٹی ڈی نے رپورٹ مرتب کی، اس حوالے سے ٹوئیٹر پر چلنے والے 17 سیاسی ٹرینڈز حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سیاسی ٹرینڈز میں عام انتخابات اور قومی سلامتی کے اداروں کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ملک دشمن ٹرینڈنگ زیادہ تر بیرون ملک بیٹھے افراد نے کی، ٹرینڈنگ میں پنجاب پولیس اور اعلی شخصیات پر بے جا تنقید کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق فرقہ وارانہ بنیادوں پر چلنے والے 9  ٹرینڈز کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جبکہ قومیت پرستی، بلوچستان اور گوادر سے متعلق 10 ٹرینڈز کو مانیٹر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا ٹرینڈز کے ذریعے بدامنی پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، سی ٹی ڈی نے سوشل میڈیا پر بدامنی پھیلانے والے 2836 پیجز اور سائیٹس بلاک کر دی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر متحرک دو نئی تنظیموں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جو بدامنی اور فرقہ واریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1129218
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش