0
Wednesday 17 Apr 2024 18:02

گلگت، علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت اسلامی تحریک کا اجلاس، جی بی حکومت میں شمولیت پر مشاورت

گلگت، علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت اسلامی تحریک کا اجلاس، جی بی حکومت میں شمولیت پر مشاورت
اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی وفد کے ہمراہ گلگت پہنچ گئے جہاں علامہ شبیر حسن میثمی کی صدارت میں اسلامی تحریک ضلع گلگت کا ایک اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونذادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری محمد علی قائد، سربراہ رابطہ کمیٹی شیخ میرزا علی، تحصیل گلگت و دنیور کے صدور سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی مسائل، سیاسی صورتحال سمیت دیگر مسائل زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس میں ممکنہ جی بی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 1129281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش