0
Wednesday 17 Apr 2024 20:22

ریاست ماں کی طرح گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جماعت اسلامی

ریاست ماں کی طرح گمشدہ افراد کو بازیاب کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ نے صوبہ سمیت ملک بھر میں لاپتہ شہریوں کے مسئلہ کو ایک سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ ریاست ماں کی طرح کا کردار ادا کرکے لاپتہ شہریوں کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتاز حسین سہتو ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کو تلاش کرنے کیلئے فارم 45 والوں کی طرح دھکے کھاتے پھر رہے ہیں مگر ان کی دادرسی کرنے والا کوئی بھی نہیں رہا، حتیٰ کہ امید کا آخری سہارا انصاف دلانے والے اداروں نے بھی ان کو مایوس کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی فرد کسی غیر قانونی سرگرمی اور ملک کیخلاف کسی جرم میں ملوث رہا ہے تو حکومت لاپتہ افراد کے مسئلے کو آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے حل کرنے کے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا معاملہ دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے، کئی کئی سال ہوگئے لاپتہ افراد کو لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں دربدر ٹھوکریں کھارہے ہیں مگر ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، نائن الیون کے خود ساختہ واقعے کے بعد اب تک ہزاروں افراد لاپتہ ہوچکے ہیں، یہ کسی ایک علاقے اور صوبے کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ ہے، لاپتہ افراد کا مسئلہ افسانہ نہیں ایک حقیقت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1129303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش