0
Wednesday 17 Apr 2024 22:09

کوئٹہ، وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑک اور اسکول کی بندش پر پابندی عائد

کوئٹہ، وی آئی پی موومنٹ کے دوران سڑک اور اسکول کی بندش پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان نے کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران راستوں اور اسکولز کی بندش پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ حکم بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک آئینی درخواست کی سماعت کے دوران چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل بینچ نے دیا۔ ایڈووکیٹ عبدالصادق خلجی کی جانب سے وی آئی پی کلچر کے خلاف آئینی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ وی آئی پیز کی سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے مگر بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہیں کی جانی چاہئے۔ کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے دوران بازار، شاہرائیں، اسکولز بند نہ کئے جائیں۔ جبکہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کی معمول کے مطابق روانگی یقینی بنائی جائے۔ عدالت نے آئینی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 1129319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش