0
Friday 11 May 2012 11:27

1857ء۔۔ برطانوی سامراج کے خلاف جنگ آزادی کے 155 سال مکمل ہوگئے

1857ء۔۔  برطانوی سامراج کے خلاف جنگ آزادی کے 155 سال مکمل ہوگئے
اسلام ٹائمز۔ 10 مئی 1857ء۔۔ برطانوی سامراج کے خلاف جنگ آزادی کے 155 سال مکمل ہوگئے۔ جس دن برصیغر پاک و ہند کے بیٹوں نے انگریز سامراج کے خلاف علم بغاوت بلند کر کے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے اور اپنے وطن کی مٹی کے لئے امر ہو گئے۔ برصیغر پاک و ہند کو طویل جدوجہدکے بعد آزادی کی نعمت حاصل ہوئی، جس کے لیے ہمارے اسلاف نے زبردست قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا، جان و مال کی قربانیاں دیں، تحریکیں چلائیں، تختہ دار پر چڑھے، پھانسی کے پھندے کو جرات و حوصلہ اور کمال بہادری کے ساتھ بخوشی گلے لگایا، قید و بندکی صعوبتیں جھلیں اور حصولِ آزادی کی خاطر میدان جنگ میں نکل پڑے، آخر غیر ملکی مداخلت (برطانوی استعمار) ملک سے نکل جانے پر مجبور ہوئے۔ قابض فرنگی حکمرانوں نے اپنے اقتدار کوقائم رکھنے کے لیے طرح طرح کی چالیں چلیں۔
 
تدبیریں کیں، رشوتیں دیں، لالچ دیئے، تقسیم کرو اورحکومت کرو کا اصول بڑے پیمانے پر اختیار کیا، فرقہ وارانہ اختلافات پیدا کیے، حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، آپس میں غلط فہمیاں پھیلائیں، تاریخ کو مسخ کیا، انگریزوں نے برصیغر پاک و ہند کے معصوم باشندوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے اور ناحق لوگوں کو تختہ دار پر لٹکایا، عوام پر ناحق گولیاں چلائیں، چلتی ریلوں پر سے اٹھا کر لوگوں کو باہر پھینکا گیا، مگر ان کے ظلم و ستم کو روکنے اور طوقِ غلامی کو گردن سے نکالنے کے لیے بہادر مجاہدین آزادی نے ان کا مقابلہ کیا اور ملک کو آزاد کر کے ہی اطمینان کا سانس لیا۔
خبر کا کوڈ : 160679
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش