0
Sunday 25 Nov 2012 22:47

ایران عرب اور اسلامی ممالک کا دوست اور حامی، ہماری واحد دشمن صیہونی حکومت ہے، سید حسن نصراللہ

ایران عرب اور اسلامی ممالک کا دوست اور حامی، ہماری واحد دشمن صیہونی حکومت ہے، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا کہ حزب اللہ کا واحد دشمن صیہونی حکومت ہے اور داخلی اختلافات کے ذریعے ہمیں دشمن کو خوش نہیں کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیروت میں عاشورا کے مرکزی جلوس میں شامل لاکھوں عزاداران حسینی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید حسن نصراللہ نے حزب اللہ پر لگائے جانے والے الزامات کو ظالمانہ قرار دیا۔ 
 
سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران عرب اور اسلامی ملکوں کا دوست اور حامی ہے اور یہ بات عرب اور اسلامی اقوام پر روز بروز واضح ہوتی جا رہی ہے کہ ایران ان کی حمایت کرنے والا اور ان کا دوست ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات غزہ پر صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت اور اس سے پہلے لبنان پر جارحیت میں ثابت ہوچکی ہے۔ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ میں ان لوگوں کو جو صیہونی حکومت کے بجائے ایران کو خطرہ قرار دیتے ہیں خبردار کرتے ہوئے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ شعوری یا لاشعوری طور پر صیہونی حکومت کے مفادات کی راہ میں قدم اٹھا رہے ہیں۔ 

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران صیہونی حکومت کے خلاف تحریک مزاحمت کی حمایت کرنا اپنا دینی اور ایمانی فرض سمجھتا ہے اور اس کے صلے میں کچھ نہیں چاہتا۔ انہوں نے کہا فلسطین حزب اللہ کے ایمان و ذمہ داری کا حصہ ہے اور یہ ذمہ داری فلسطین کو صیہونی چنگل سے آزاد کرانے تک باقی رہے گی۔ حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے کہا کہ بعض حلقے غزہ میں تحریک مزاحمت کی کامیابی کو خدشہ دار کرنا چاہتے ہیں لیکن غزہ پر صیہونی حکومت کی آٹھ روزہ جارحیت میں استقامت کو اسی طرح کامیابی ملی ہے، جس طرح سے 2006ء میں تینتیس روزہ جنگ اور 2008ء میں بائيس روزہ جنگ میں ملی تھی۔

سید حسن نصراللہ نے غزہ میں صیہونی حکومت کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت جب غزہ میں فلسطینی استقامت کے میزائلوں سے لڑکھڑا جاتی ہے تو وہ اس وقت کیا کرے گی، جب اس پر چاروں طرف سے ہزاروں میزائل برسیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت حقیقی معنی میں مکڑی کے جالے سے بھی کمزور ہے۔
خبر کا کوڈ : 215139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش