0
Sunday 30 Jun 2013 10:55

نئے قطری امیر کا اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

نئے قطری امیر کا اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ قطر کے نئے امیر شیخ تمیم بن محمد آل ثانی کی اسرائیلی حکام سے خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے۔ صہیونی اخبار کے مطابق قطر میں اقتدار کی منتقلی سے پہلے قطر کے نئے امیر تمیم بن محمد آل ثانی نے اسرائیلی حکام سے متعدد مرتبہ ملاقاتیں کیں۔ ذرائع کے مطابق قطر کے ایک سینئر مشیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کو بھی امریکہ کی طرح سے قطر میں اقتدار کی منتقلی کا علم تھا۔ اخبار کے مطابق صیہونی حکام نے قطر کے نئے امیر کے نظریات اور پالیسیوں سے آگاہی کے لئے ان سے ملاقاتیں کی ہیں، جبکہ قطر کے سابق امیر نے امریکہ اور صیہونی حکومت کو یقین دلایا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد قطر کی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ قابل ذکر ہے کہ قطر ان عرب ملکوں میں سے ہے جو صیہونی حکومت کے ساتھ تجارتی اور سیاسی تعلقات رکھتا ہے۔ مسلمانوں کی نفرت کے باوجود بعض عرب ملکوں منجملہ سعودی عرب نے بھی صیہونی حکومت سے سفارتی تعلقات قائم کر رکھے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 278094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش