0
Tuesday 26 Aug 2014 23:06

سنی اتحاد کونسل کا جمعہ 29 اگست کو ’’یومِ گو نواز گو‘‘ منانے کا اعلان

سنی اتحاد کونسل کا جمعہ 29 اگست کو ’’یومِ گو نواز گو‘‘ منانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اعلان کیا ہے کہ جمعہ 29 اگست کو ’’یومِ گو نواز گو‘‘ منایا جائے گا۔ سانحۂ لاہور پر قائم عدالتی کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے۔ رپورٹ میں حکومت پنجاب کو سانحۂ ماڈل ٹاؤن کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اس لیے حکومت رپورٹ کو دبا کر بیٹھی ہے تاکہ حقائق قوم کے سامنے نہ آئیں۔ پورا پاکستان گو نواز گو کے نعروں سے گونج رہا ہے۔ حکومت سرکاری ملازمین کی ریلیاں نکال کر محاذ آرائی بڑھا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ملک سے فرار ہونا ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ افضل خان نے انتخابی دھاندلیوں کا پردہ چاک کر دیا ہے۔ اب کسی کو الیکشن کے بوگس ہونے کا شک نہیں ہونا چاہیے۔ جعلی جمہوریت لڑکھڑا رہی ہے اور اب آخری دھکے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں بیٹھا پاکستان کا جمہور جمہوریت سے اپنا حق مانگ رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں سانحۂ لاہور کے خلاف آواز کیوں بلند نہیں ہوتی۔ طاہرالقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کا ایک نقطہ بھی آئین اور قانون سے باہر نہیں۔ انقلاب کی جدوجہد کا فیصلہ کن مرحلہ آ گیا ہے۔ انقلابی دھرنے کے شرکاء کا عزم چٹان کی طرح مضبوط ہے۔ اہل حق انقلاب کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ عدالتی کمیشن اور جے آئی ٹی کی رپورٹ میں شہباز شریف کو سانحۂ لاہور کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اس لیے اب شہباز شریف اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔
خبر کا کوڈ : 406816
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش