0
Sunday 20 May 2018 22:35

46 واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، آئی ایس او کراچی

46 واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، آئی ایس او کراچی
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 46 ویں یومِ تاسیس کے حوالے آئی ایس او کراچی ڈویژن کی کابینہ کا اہم اجلاس المصطفیٰ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری محمد عباس کا کہنا تھا کہ ہر دور میں پوری شدت کے ساتھ ہمارے مدمقابل طوفانوں اور آندھیوں نے جوانوں کا راستہ روکنا چاہا، حالات کی تیز دھوپ نے چاہا کہ ان کے حوصلے پست ہوجائیں لیکن تاریخ کے سینے میں یہ 46 سال گواہ ہیں کہ راہیان کربلا نے ہر مشکل کا سامنا کیا ہر رکاوٹ کو عبور کیا لیکن آئی ایس او کا حئی علیٰ خیر العمل کا یہ پرچم جو کربلا سے درس حریت لیتے ہوئے سربلند کیا گیا تھا اسے سرنگوں نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیز اور کالجز میں آئی ایس او نے وحدت کے پرچم کو بلند کرکے اتحاد کی دعوت دی اور طلباء کو استعمار کی لڑائی اور تقسیم کرو پالیسی سے آگاہ کیا اور الحمداللہ ابھی بھی اسی روش پر آئی ایس او سرگرم عمل ہے۔ اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پر منظوری دی گئی کہ 22 مئی کو آئی ایس او اپنا 46 واں یومِ تاسیس بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی۔ اس سلسلے میں مرکزی تقریب آئی آر سی لان عائشہ منزل میں منعقد کی جائے گی جبکہ اس موقع پر دعوت افطار کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 726147
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش