0
Thursday 28 Aug 2014 00:35
کپتان نے اہم اعلان جمعرات تک مؤخر کر دیا

اگر موجودہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا تو پھر ہم اس کیخلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں، عمران خان

اگر موجودہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا تو پھر ہم اس کیخلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفٰی لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب تک استعفٰی نہیں دیں گے تب تک مزید کوئی بات نہیں ہوگی۔ عمراں خان نے آج رات 12 بجے اہم اعلان کرنا تھا لیکن انہوں نے اس اعلان کو چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اعلان آئینی ہوگا لیکن حکومت کو مشکل میں ڈال دے گا۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ نوجوانوں! تم ٹائیگر ہو اور ٹائیگر نے ہمیشہ شیر کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا تو پھر ہم بھی اس نظام کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان بھی کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 406999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش