اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف سے استعفٰی لئے بغیر واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب تک استعفٰی نہیں دیں گے تب تک مزید کوئی بات نہیں ہوگی۔ عمراں خان نے آج رات 12 بجے اہم اعلان کرنا تھا لیکن انہوں نے اس اعلان کو چوبیس گھنٹے کے لئے مؤخر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرا اعلان آئینی ہوگا لیکن حکومت کو مشکل میں ڈال دے گا۔ انہوں نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ نوجوانوں! تم ٹائیگر ہو اور ٹائیگر نے ہمیشہ شیر کا شکار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ نظام عوام کو انصاف فراہم نہیں کرسکتا تو پھر ہم بھی اس نظام کو تسلیم نہیں کرتے اور اس کے خلاف اعلانِ بغاوت کرتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان بھی کسی منطقی انجام تک پہنچے بغیر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔