0
Thursday 23 Oct 2014 09:45

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ

برطانوی ارکان پارلیمنٹ کا مقبوضہ کشمیر میں ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے سکاٹ لینڈ کی طرح کشمیر میں بھی کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ ارکان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم بند کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔ تحریک خودارادیت جموں و کشمیر کے زیراہتمام پارلیمنٹ ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں پندرہ سے زائد ارکان نے کشمیر میں ریفرنڈم کا مطالبہ کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ وزیراعظم مودی بھارت میں مسلمانوں اور مسیحیوں کے قاتل ہیں، وزیراعظم بننے کے بعد بھی ان کی عادتیں نہیں بدلیں۔ پاکستانی لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ کشمیر ملین مارچ سے بھارت کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور وہ مارچ رکوانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہا ہے۔ لارڈ قربان حسین نے کہا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کے بعد کشمیریوں کے حق میں بھی قرارداد منظور ہو گئی ہے اور کشمیریوں کو ان کا حق مل کر رہے گا۔ اجلاس راجہ نجابت حسین چیئرمین تحریک خوداداریت جموں و کشمیر نے بلایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 416026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش