0
Monday 20 Sep 2010 15:01

صدر احمدی نژاد کا دورہ امریکہ

صدر احمدی نژاد کا دورہ امریکہ
آر اے سید
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچے ہیں۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ نیویارک میں مقیم ایرانی شھریوں سے ملاقات،مختلف ٹی وی چینلوں سے انٹرویو،سیاسی اور علمی نشستوں میں شرکت کریں گے۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد نے نیویارک ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ملت ایران کا پیغام ہمیشہ کی طرح امن و دوستی کا پیغام ہو گا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اقوام متحدہ سے یہ امید رکھتا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں اپنا فریضہ ادا کرے گي اور عالمی مسائل کو حل کرنے کے لئے منصفانہ طور پر تمام قوموں کو کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کرے گي،کیونکہ انتظام عالم تمام قوموں اور حکومتوں کی شراکت ہی سے ممکن ہو سکتا ہے۔
صدر جناب احمدی نژاد نے تاکید کی کہ تمام قوموں کو انتظام عالم میں شریک ہونا چاہیے۔انہوں نے شام اور الجزائر کے اپنے مختصر دوروں کے بارےمیں کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام اور الجزائر کے صدور کے ساتھ علاقے اور عالم اسلام کے بارے میں ضروری گفتگو ہوئي جو نہایت مفید رہی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا شام کے ساتھ ایران کے تعلقات اسٹراٹیجیک نوعیت کے ہیں اور یہ تعلقات علاقے میں امن و ثبات قائم رکھنے میں بنیادی حیثیت کے حامل ہیں۔
صدر احمدی نژاد جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے نیویارک گئے ہیں،نیویارک میں اپنے سات روزہ قیام کے دوران جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ مختلف کے سربراہوں نیز نیویارک میں مقیم ایرانی شہریوں اور دانشوروں سے ملاقات کریں گے۔صدر ڈاکٹر احمدی نژاد اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے کئی اجالاسوں میں شرکت کر چکے ہیں۔
ان اجلاسوں میں شرکت کا بنیادی مقصد اقوام عالم تک مختلف عالمی مسائل کے بارے میں ملت ایران کے برحق موقف کو پہنچانا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کا سب سے بڑا فائدہ یہی ہے کہ اس پلیٹ فارم سے عالمی برادری کو کچھ ایسے حقائق سے واقف ہونے کا موقع میسر آ جاتا ہے،کہ جن کو بڑی طاقتیں اور ان سے وابستہ شیطانی میڈیا صحیح طور پر منتقل نہیں ہونے دیتا۔چنانچہ توقع کی جا رہی ہے کہ جنرل اسمبلی سے ڈاکٹر احمدی نژاد کا خطاب عالمی برادری کی توجہ کو حقائق سے آشنا کرنے کا باعث ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 37675
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش