0
Thursday 16 Sep 2010 20:23

امریکی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہو گا،ایرانی صدر

امریکی پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہو گا،ایرانی صدر
تہران:اسلام ٹائمز-اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیاں بے اثر رہیں گي۔صدر احمدی نژاد نے امریکہ کے ٹی وی چینل این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں میں شدت لانے سے ایران کو کوئي نقصان نہیں پہنچے گا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کو امریکہ کی کوئي ضرورت نہيں ہے،خواہ امریکہ اپنی پابندیوں میں شدت ہی کیوں نہ لے آئے۔
احمدی نژاد نے اس انٹرویو میں آئي اے ای اے سے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی حکومت کے ایٹمی ہتھیاروں کی چھان بین اور معاینہ کرے۔انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں اور وہ ایران سمیت علاقے کے ملکوں کو دھمکیاں دیتی رہتی ہے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے پاس دو سو سے تین سو پچاس تک ایٹمی ہتھیار ہیں اور صیہونی حکومت نے این پی ٹی معاھدہ پر بھی دستخط نہیں کئے ہیں۔ 
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی پروگرام پر مزید پابندیوں کا ایران پر کوئی اثر نہیں ہو گا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے صدر احمدی نژاد کا کہنا تھا کہ امریکا اس سے قبل بھی کئی بار ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے پابندیوں کی کوششیں کرتا رہا ہے۔جس میں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا سو بار بھی ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیاں عائد کرے،ایران اپنا دفاع کرنا جانتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 37319
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش