اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے زیراہتمام الحمرا ہال لاہور میں ہفتہ وحدتِ اسلامی اور انقلاب اسلامی کی 33 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سیمینار بعنوان "بیداری اسلامی اور انقلابِ اسلامی کے اثرات" منعقد ہوا۔ علامہ محمد حسین اکبر، مولانا علی رضا نقوی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ڈاکٹر عباس فاموری، سید ضیا حیدر رضوی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔