اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان ملتان اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام چوک نواں شہر ملتان میں سانحہ کوہستان، پاراچنار، خانپور، علّامہ حافظ سیّد ثقلین نقوی کی بہیمانہ شہادت اور ملک بھر میں جاری دہشتگردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین نے ملتان کے مرکزی چوک کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا اور دھرنا دیا، جبکہ علمائے کرام نے احتجاجی ریلی سے خطاب بھی کیا۔