0
Saturday 24 Nov 2012 19:27

نماز باجماعت

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں نماز باجماعت کا اہتمام امام بارگاہ علی رضا (ع) کی سامنے کیا گیا۔ نماز باجماعت کی امامت ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما مولانا احمد اقبال رضوی نے کی جبکہ اس موقع پر دیگر رہنما مولانا صادق رضا تقوی اور مولانا حیدر عباس عابدی بھی موجود تھے۔ نماز باجماعت میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارن امام حسین (ع) نے شرکت کی۔ بعدازاں آئی ایس او کے کارکنان نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور اس موقع پر امریکی و اسرائیلی پرچم کو نذر آتش بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 214866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
متعلقہ خبر
ہماری پیشکش