0
Saturday 24 Nov 2018 21:27

لاہور، تعلیم دردِ مشترک کانفرنس

  • لاہور، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے موقع پر منعقد ہونیوالی تعلیم درد مشترک کانفرنس کی تصاویر

    لاہور، آئی ایس او کے مرکزی کنونشن کے موقع پر منعقد ہونیوالی تعلیم درد مشترک کانفرنس کی تصاویر

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام رحمتہؐ للعالمین کنونشن کے دوسرے روز تعلیم درد مشترک کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں ملک بھر کی جامعات سے ہزاروں طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس سے ماہرین تعلیم ڈاکٹر ثقلین، ماہر تعلیم، ڈاکٹر نثار ہمدانی، علامہ عقیل موسی، مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او ملک میں آئیڈیل قیادت کے لئے کوشاں ہے، تعلیمی کانفرنس بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے، ملک خداداد پاکستان کو جن چیلنجز کا سامنا ہے، اس میں نوجوان طبقہ علم کے ذریعے اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد طلبہ کو مختلف شعبہ ہائے تعلیم کے بارے میں آگاہ کرنا اور کیرئیر گائیڈنس دینا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او نے ہمیشہ طلبہ کی ضروریات کو پیش نظر رکھا ہے اور یہ کنونشن ہر سال طلبہ کو جدید تعلیم کے حصول کا اشتیاق دلانے کے علاوہ دیگر اہم موضوعات کا احاطہ کرتا ہے۔ ڈاکٹر ثقلین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں وہی اقوام کامیاب اور غالب ہیں جو اقتصادیات، سیاست، بیوروکریسی، نظریہ اور تعلیم کے میدان میں اپنا اہم رول ادا کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرہ کے اہم ترین افراد یعنی تعلیم یافتہ نوجوان طبقہ کو اسلام کی تعلیمات سے دورکرنے کے لئے کالجز و یونیورسٹیز میں اسلام کی بنیادی نظریات کو اساتذہ کی مدد سے نقصان پہنچایا جارہا ہے، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہوئے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ہوگا۔ ماہر تعلیم ڈاکٹر نثار ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا تعلیم صرف جاب کرنے کے لئے نہیں، بلکہ الہی اہداف کے حصول کیلئے ہے۔

انکا کہنا تھا کہ آئی ایس او نے روز اول سے آج تک اس معاشرے کو نہ صرف بہترین تعلیم یافتہ نوجوان دیئے، بلکہ اسلامی تعلیم کے ذریعہ تربیت یافتہ نوجوانوں کو اس معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانے کیلئے وہ افراد فراہم کئے جو آج استعماری ہتھکنڈوں کو سامنے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر ان کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ علامہ عقیل موسی نے کہا کہ وہ علم جو خدا کے قریب کرتا ہے وہی علم نافع ہے جو دور حاضر میں طلبہ کی ضرورت ہے۔ مقررین نے کہا انسانیت اگر فلاح چاہتی ہے تو کامل ترین نظام یعنی اسلام پر عمل پیر اہوکر کامیابی کی طرف گامزن ہوسکتی ہے، دور حاضر کے نوجوانوں کو اپنی ذمہ داری کا تعین کرتے ہوئے معاشرہ میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈاکٹر نثار ہمدانی نے تعلیمی کانفرنس کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نظام تعلیم غربت اور جہالت کے خاتمہ میںناکام ہوچکا ہے ۔تعلیم کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے مگر تربیت بھی تعلیم کا حصہ ہے جس کے بغیر تعلیم کا مقصد ادھورا رہ جاتا ہے، اس لیے تعلیم کے ساتھ مناسب عمر میں تربیت دینا ضروری ہے۔ پروفیسر سجاد حیدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے طلبہ یونیورسٹی سے وابستہ ہوتے ہی حقیقی تعلیم سے محروم ہوجاتے ہیں اور یہ تعلیم قائدانہ صلاحیتوں سے محروم ایک غافل انسان بنارہی ہے، ہمیں ایسے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے، جو اچھائی میں اضافے اور برائی کے خاتمے میں کردار ادا کرسکے، تعلیم کا نطام آفاقی ہو جس میں مغربی دنیا کی دلچسپی اور مشرقی افکار بھی شامل ہو الہیٰ انسان کی خصوصیات پر مشمل ہو جس کے لئے ہمیں عملی اقدامات کرنے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 763045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش