اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران میں تباہ کن سیلاب کے متاثرین کیلئے آئی ایس او پاکستان نے گوجرانوالہ، راولپنڈی، جھنگ، ملتان اور لاہور سمیت مخلتف شہروں میں امدادی سامان اور رقوم کی جمع آوری کے لئے کیمپ قائم لگائے ہیں۔ اس کے علاوہ مخیر حضرات سے ملاقاتوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی لوگوں کو بڑھ چڑھ کر امدادی مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دی جا رہی ہے۔