0
Sunday 14 Jul 2019 10:43

تاجروں کی ملک گیر شٹر ڈاون ہڑتال

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں تاجروں اور مزدورں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ ہوشربا ٹیکسز کے خلاف مکمل طور پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی۔ مختلف شہروں میں دکانیں بند اور کاروبار زندگی معطل رہا۔ دن کے اول حصے میں مختلف تاجر تنظیموں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن سے خطاب کرتے ہوئے تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے حکومت کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی قرار دیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ روز بروز بڑھتی مہنگائی اور حکومت کی جانب سے ٹیکسز میں مسلسل اضافہ حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے۔
خبر کا کوڈ : 804964
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش