اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس کے موقع پر ہوئی، جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، عمران خان نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورت حال کے بارے میں ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔