0
Friday 18 Jun 2021 03:25

کراچی، سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 7ویں برسی پر احتجاجی ریلی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کی شہادت کے سات سال مکمل ہونے اور اب تک انصاف نہ ملنے کے خلاف ملک گیر احتجاج کیا گیا۔ کراچی میں پی اے ٹی کا احتجاج شاہین کمپلیکس سے سندھ اسمبلی تک ہوا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام سمیت اہم سیاسی، سماجی، مذہبی جماعتوں کے قائدین اور وکلاء نے شرکت و خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی خطاب پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نےکیا، جبکہ کراچی کے صدر مشتاق صدیقی، جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود، ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ صادق جعفری، کراچی بار کے سینئر وکلاء نے شرکت و خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 938635
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش