0
Sunday 1 Aug 2021 23:51

پشاور، جامعہ عارف الحسینی میں جشن غدیر

اسلام ٹائمز۔ جامعہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کی انتظامیہ کی جانب سے مدرسہ ہذا میں عید غدیر کی مناسبت سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شیعہ، سنی علمائے کرام اور منقبت و نعت خواں حضرات نے امام علی علیہ السلام کی شان بیان کی۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ یوم غدیر دراصل ختم نبوت اور امامت کے آغاز کا نام ہے، اس روز نبی کریم (ص) نے امام علیہ السلام کو امت کا مولا قرار دیا، اب امت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اہلبیتؑ کا دامن ایسے تھام لے جیسا کہ نبی کریم (ص) نے حکم فرمایا ہے۔ جشن کے آخر میں عید غدیر کے مناسبت سے مقابلے میں کامیاب ہونے والے افراد کو انعامات سے نوازا گیا۔
خبر کا کوڈ : 946290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش