0
Saturday 1 Jan 2022 13:06

روندو میں زلزلے کے بعد کے مناظر

اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں 27 دسمبر کو آنے والے زلزلے سے سکردو کے سب ڈویژن روندو کے کئی علاقوں میں درجنوں مکانات تباہ ہوئے تھے۔ اس وقت درجنوں متاثرین کھلے آسمان تلے عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ زلزلے کے فوری بعد وزیر اعلیٰ خالد خورشید اور ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سربراہ سید علی رضوی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے مسائل معلوم کیے۔ وزیر اعلیٰ نے زلزلے متاثرین کے مسائل کے حل کیلئے فوری احکامات بھی جاری کیے۔ پانچ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے کا مرکز استور کے قریب تھا۔ آفٹرشاکس کا سلسلہ تین روز تک جاری رہا۔ زلزلے سے روندو کے علاقے تلو، گنجی، بلامک اور ستک زیادہ متاثر ہوئے۔
خبر کا کوڈ : 971478
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش