0
Sunday 26 Jun 2022 22:37

قوم کی بیٹی قرات العین کو فوری بازیاب کیا جائے ورنہ سخت ردعمل دینگے، سید علی رضوی

قوم کی بیٹی قرات العین کو فوری بازیاب کیا جائے ورنہ سخت ردعمل دینگے، سید علی رضوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکٹریٹ سکردو میں اسلام آباد میں لاپتہ ہونے والی قوم کی بیٹی قرات العین کی بازیابی کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر مجلس وحدت المسلمین آغا علی رضوی نے قوم کی بیٹی قرات العین کی بازیابی کیلئے پولیس کے عدم تعاون اور غفلت کی بھرپور مزمت کی اور کہا کہ ملک میں مافیا بے لگام اور حکومت نامی کوئی چیز نہیں، دارالحکومت سے ایک بچی اغوا ہوتی ہے، عوام کئی دنوں سے سراپا احتجاج ہیں اور والدین ہر در پہ دستک دینے کے باوجود انصاف نہ ملنا قانون نافذ کرنے والے اداروں پہ سوالیہ نشان ہے۔ آغا علی رضوی نے بچی کے والد سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سید علی رضوی نے بچی کو فوری بازیاب کرکے والدین کو انصاف فراہم نہ کرنے کی صورت میں سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 1001266
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش