0
Wednesday 29 Jun 2022 01:13

عدالتی مفرور اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا

عدالتی مفرور اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر خزانہ عدالتی مفرور اسحاق ڈار کو نیا پاکستانی پاسپورٹ مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کی حکومت آتے ہی خود کو بیمار کہنے والے اسحاق ڈار کی طبیعت ٹھیک ہوگئی، عدالتی مفرور اسحاق ڈار نے پاسپورٹ حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں پاکستان آئیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان آکر معاشی ٹیم کا حصہ بننے کا کہا تھا، جس کے بعد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو پاکستان جانے کی اجازت دیدی ہے۔ اسحاق ڈار پاکستان پہنچتے ہی بطور سینیٹر عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 2017ء سے لندن میں مقیم ہیں، نون لیگی دور میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسحاق ڈار کو اپنے طیارے میں فرار کرایا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1001698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش