0
Wednesday 29 Jun 2022 22:04

قلات، مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں

قلات، مہنگا پیٹرول فروخت کرنیوالے پمپس کیخلاف انتظامیہ کی کارروائیاں
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے بلوچستان کے شہر قلات کے مختلف پیٹرول پمپس کے خلاف مہنگا پیٹرول فروخت کرنے پر کارروائیاں کی ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر قلات جہانزیب بلوچ اور تحصیلدار علی احمد کرد نے لیویز فورسز کے ہمراہ قلات میں پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور پیٹرول مہنگا فروخت کرنے والے متعدد پمپس پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ اسکے ساتھ ہی پیٹرول پمپس مالکان اور ورکرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا نہ کریں۔ پیٹرول مہنگا فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1001811
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش