0
Thursday 30 Jun 2022 21:21

کوئٹہ، غیر قانونی تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی

کوئٹہ، غیر قانونی تجاوزات کیخلاف انتظامیہ کی کارروائی
اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئٹہ شہر کی مصروف اور اہم شاہراہوں پر رکاوٹوں اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللّٰہ نے جناح ٹاؤن اور اولڈ سبزل روڈ سمیت کوئٹہ کی مصروف سڑکوں پر تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ اس سلسلے میں ناجائز تجاوزات اور سڑکیں بلاک کرنے کے الزام میں 14 افراد کو گرفتار کرکے متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کریک ڈاؤن کے دوران جناح ٹاؤن کے علاقے سے ایک ٹھیکیدار کو بھی سڑک پر تعمیراتی مشینری رکھنے اور ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ (سٹی) فاروق عبداللہ نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی مصروف شاہراہوں پر تجاوزات کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اکثر اوقات ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس صورتحال کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوئٹہ شہر کی تمام شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف متواتر کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں دکاندار حضرات اور عوام سے بار بار اپیل کی گئی کہ وہ تجاوزات سے اجتناب کرتے ہوئے سڑکوں پر ٹریفک کیلئے کوئی روکاوٹیں پیدا نہ کریں۔ بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مجاز ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1002010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش