0
Thursday 30 Jun 2022 23:31

اپوزیشن ممبران وفاق سے اضافی گرانٹ کیلئے کردار ادا کریں، خالد خورشید

اپوزیشن ممبران وفاق سے اضافی گرانٹ کیلئے کردار ادا کریں، خالد خورشید
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے اپوزیشن ممبران وفاقی حکومت سے اضافی گرانٹ کیلئے کردار ادا کریں۔ جمعرات کے روز نئے مالی سال کے بجٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کی متفقہ منظوری پر صوبائی وزیر خزانہ سمیت جی بی اسمبلی کے ارکان اور بجٹ کی تیاری میں معاونت کرنیوالے محکمہ خزانہ اور محکمہ منصوبہ بندی اور ترقیات کے آفیسروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ بجٹ گلگت بلتستان میں عام عوام کوریلیف فراہم کرنے اور درست سمت اصلاحات کے نفاذکی راہ متعین کرے گا۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری ہمیشہ سے خواہش اور کوشش رہی ہے کہ ہم اپنے ملازمین کو دیگر صوبوں کی طرح مراعات فراہم کریں لیکن اس بار بدقسمتی سے ہمارا کل منظورشدہ بجٹ 47 بلین ہے، اس کے علاوہ ہم نے 3 ساڑھے بلین نان ٹیکس محصولات کی مد میں رکھے ہیں اور 9 بلین خسارے کا بجٹ اس امید پر پیش کیا ہے کہ وفاق ہمیں اضافی گرانٹ فراہم کریگا۔ ان 47 ارب میں تقریبا 41 ارب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں ادا کرنے ہیں اور محض 6 ارب سے ہم نے تمام  حکومتی اور انتظامی امور چلانے ہیں اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے سمیت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے سالان تمام امور کیلئے ساڑھے 6 ارب روپے مختص کئے گئے تھے اور تب پٹرول کی قیمیت 110 روپے تھی، مہنگائی بھی اس نہج پر نہیں تھی، لیکن گزشتہ تین مہینوں میں جس تیزی سے  مہنگائی بڑھی ہے تو ہمیں حکومتی اور انتظامی امور کیلئے کم از کم 15 سے 18 ارب رقم درکار ہو گی۔ ہم بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلئے اپوزیشن ممبران اسمبلی سے توقع رکھ رہے ہیں کہ وہ وفاق میں برسر اقتدار اپنی جماعتوں کے قائدین کو گلگت بلتستان کیلئے اضافی گرانٹ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے قائل کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 1002039
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش