0
Wednesday 6 Jul 2022 12:59

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد

ڈیرہ اسماعیل خان میں دفعہ 144 نافذ، مختلف سرگرمیوں پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گذشتہ روز دو ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کے بعد دفعہ 144 کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آج سے 14 جولائی تک کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے مطابق موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے علاوہ اس دوران ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، کھالوں کے جمع کرنے اور گاڑیوں کے کالے شیشے پر بھی پابندی عائد ہوگی، اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 1002937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش