0
Wednesday 6 Jul 2022 06:37

لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس

لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ جبری گمشدگی اور لاپتہ افراد کے حوالے سے قائم کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ایک بار پھر معاملے کی سنجیدگی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاپتہ افراد کے معاملے کو جلد حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت ہوا، جس میں فیصل سبزواری، شازیہ مری کے علاوہ سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر نے خصوصی طور شرکت کی۔ فیصل سبزواری اور فرحت اللہ بابر نے لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اپنی تجاویز دیں۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس 14 جولائی بروز جمعرات 3 بجے منعقد ہو گا۔ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ، لاپتہ افراد سے متعلق کام کرنے والے ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹس، انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندوں اور ریاستی اداروں کے نمائندوں، آمنہ مسعود جنجوعہ، سینیٹر طاہر بزنجو اور عوامی نیشنل پارٹی سے امیر حیدر خان ہوتی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1002985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش