0
Friday 22 Jul 2022 12:05

شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا صیہونی دشمن کے میزائلوں سے مقابلہ

شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم کا صیہونی دشمن کے میزائلوں سے مقابلہ
اسلام ٹائمز۔ نیوز ایجنسیز نے جمعے کی صبح دمشق کے اطراف میں شام کے ایئر ڈیفنس سسٹم کی جانب سے صیہونی دشمن کے میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے کی خبر دی ہے۔ روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ آج صبح 12:32am اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے دمشق کے اطراف میں کئی مقامات کو نشانہ بناتے ہوئے میزائلوں سے حملہ کیا۔ جواب میں ہمارے ڈیفنس سسٹم نے اس میزائل جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے ان میں سے کئی ایک میزائلوں کو مار گرایا ہے۔ اس بیان کے مطابق مذکورہ حملے میں تین شامی فوجی شہید جبکہ دیگر سات فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ شامی حکومت نے بارہا اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کے علاقائی و مغربی اتحادی، شامی حکومت کے خلاف بر سر پیکار دہشت گرد تکفیری گروہوں کی حمایت کرتے ہیں۔ شامی فوج نے متعدد بار ان دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسرائیلی ساختہ اسلحہ اور گولہ بارود کی کھیپ بھی پکڑی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ صیہونی لڑاکا طیارے مسلسل لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یا مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے شام کے مشرق اور شمال مغرب میں اپنے اہداف پر میزائل حملے کرتے رہتے ہیں۔ لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفل) نے اس حوالے سے بارہا رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت روزانہ کی بنیاد پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو پاوں تلے روندتی اور لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتی ہے۔ صہیونی اخبار نے اس حوالے سے لکھا ہے کہ شام میں اسرائیل نے اس حملے سے دو ہفتے قبل ایک فضائی حملہ کیا تھا، جس میں ایک ڈرون کے ذریعے سے شام کے جنوب مغرب میں ''قنیطرہ'' کے علاقے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1005404
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش