0
Sunday 31 Jul 2022 09:56

بنیاد پرست تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہیئے، صوفی کونسل

بنیاد پرست تنظیموں پر پابندی لگائی جانی چاہیئے، صوفی کونسل
اسلام ٹائمز۔ پی ایف آئی اور دیگر ایسی تنظیمیں جو بھارت میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ بن رہی ہیں اور جن کے سبب ملک کے فرقہ وارانہ ماحول کو خطرہ پیدا ہو رہا ہے ان پر پابندی عائد کی جانی چاہیئے۔ اس کا مطالبہ آج دہلی میں منعقد ایک کثیر المذاہب کانفرنس میں کیا گیا۔ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کے زیر اہتمام ایک بین المذاہب مکالمہ کا انعقاد ہوا۔ اس مکالمے کا مقصد بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت کے بارے میں مختلف مذاہب کے نمائندوں کے درمیان سنجیدہ بات چیت کرنا تھا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کچھ سماج دشمن عناصر اور گروہوں کی وجہ سے قوم مشکل وقت سے گزر رہی ہے جو کہ ہندوستان کی تشخص کو تنوع میں اتحاد کی روشن مثال کے طور پر خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بین المذاہب مکالمے میں متفقہ طور پر قراردادیں منظور کی گئی ہیں۔ ایک قرارداد میں کہا گیا کہ ہم نے ہندوستان میں سماجی اور ثقافتی ہم آہنگی اور بھائی چارے کے پیغام کو پھیلانے کے لئے ریاستی اور ضلعی سطحوں پر مستقل بنیادوں پر مختلف تقریبات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ تمام مذہبی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی برادری اور خاص طور پر نوجوانوں کو ہندوستان کے ذمہ دار شہری بننے کے لئے رہنمائی کریں۔ ہم ایک آگاہی پروگرام شروع کریں گے، اپنے نوجوانوں کو اپنے آئین کے نظریات کی قدر کرنے اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1006881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش