0
Wednesday 3 Aug 2022 16:22

امریکہ اور اسرائیل مجسم شیطان ہیں، سید حسن نصراللہ

امریکہ اور اسرائیل مجسم شیطان ہیں، سید حسن نصراللہ
اسلام ٹائمز۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے چار محرم کی مناسبت سے منعقدہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ہمارا جہاد وسیع تر مزاحمت کی جانب دعوت ہے۔ آج اور موجودہ دور میں امریکہ اور اسرائیل مجسم شیطان ہیں اور یہ جنگ بھی جاری ہے۔" انہوں نے اس جنگ کو خدا کی راہ میں جہاد قرار دیتے ہوئے کہا: "دشمن نے ہماری جانب سے گھٹنے ٹیک دینے اور اس کے سامنے جھک جانے کی امید لگا رکھی ہے۔ البتہ الیکشن میں عوام کا جواب منہ توڑ تھا اور انتخابات کے نتائج نے دشمن کو مایوس کیا ہے۔ خاص طور پر یہ کہ یہ الیکشن تین سال کے شدید اقتصادی محاصرے کے بعد منعقد ہوئے تھے۔" سید حسن نصراللہ نے امریکی سفیر کی جانب سے مصر سے گیس اور اردن سے بجلی کی منتقلی کے وعدوں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا: "ایک سال گزر گیا ہے لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ آخر میں پٹھو میڈیا نے اسلامی مزاحمت کے خلاف پراپیگنڈہ کیا اور اسے قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کی۔"
 
سیکرٹری جنرل حزب اللہ لبنان نے کہا کہ دشمن کی جانب سے اقتصادی پابندیاں ایک جنگ ہے جس کے مقابلے میں صبر کرنا جہاد کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے اسلامی مزاحمت کے خلاف مختلف طرح کی جنگیں شروع کر رکھی ہیں لہذا ان کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں بھی مختلف انداز اپنانے کی ضرورت ہے۔ سید حسن نصراللہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ غاصب صہیونی رژیم کے خلاف 33 روزہ جنگ ہماری تاریخ کی مشکل ترین جنگ تھی، کہا: "یہ جنگ ایسے حالات میں انجام پائی جب ہم اندرونی انتشار کا شکار تھے۔ لیکن ہم نے خداوند متعال کی پناہ حاصل کی اور اس نے ہمیں کامیابی عطا فرمائی کیونکہ ہماری نیت سچائی پر مبنی تھی۔" انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک گذشتہ چالیس برس سے اب تک امام حسین علیہ السلام اور ان کے جد امجد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پیروی کرنے میں مصروف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش