0
Wednesday 3 Aug 2022 20:17

امامت انسان کو تجاوز و تقصیر دونوں حوالوں سے محفوظ رکھنے کا نام ہے, علامہ شہنشاہ نقوی

امامت انسان کو تجاوز و تقصیر دونوں حوالوں سے محفوظ رکھنے کا نام ہے, علامہ شہنشاہ نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلس عزا سے علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے عقیدہ امامت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امامت دین مبین اسلام کی ضروریات میں سے ہے، یہی وجہ ہے کہ خداوند متعال نے نبوت کے بعد امامت کو قرار دے کر ختم نبوت پر مہر تصدیق ثبت کردی اور رسول اکرم (ص) کی تعلیمات بذریعہ امامت قیامت تک جاری رہیں گی، خدا کے نمائندے اور رسولؐ کے جانشین بارہ آئمہؑ ہر دور میں انسانیت کی رہبری کا کام انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جتنا ذکر کربلا کیا جائے گا اور یاد حسینؑ کا انعقاد ہوگا، اتنا ہی زیادہ وحدانیت پروردگار کا اثبات ہوگا اور اس ذات کی عبادت کا طریقہ و سلیقہ ہمیں آئے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس عزاء کے دروازے ہر آنے والے کے لئے کھلے ہیں، یہ امام حسینؑ کا فرش انسانیت کے لئے درسگاہ ہے،  اہلسنت تو ہماری جان ہیں، اس فرش عزا کے دروازے غیر مسلموں پر بھی بند نہیں کئے جاسکتے اور یہی اسکا حسن ہے اور اس حسن کو مزید تقویت پہنچانے کی ضرورت ہے۔ علامہ شہنشاہ نقوی کا مزید کہنا تھا کہ ہم سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف آرمی آفیشلز اور گلگت میں ہونے والے سانحے کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہیں، خداوند متعال تمام مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عنایت فرمائے۔
خبر کا کوڈ : 1007450
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش