0
Thursday 4 Aug 2022 01:43

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 72 ملین ڈالر کا معاہدہ

مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 72 ملین ڈالر کا معاہدہ
اسلام ٹائمز۔ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے لیے 72 ملین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا۔ وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت اور اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی کے فنانسنگ پر دستخط کیے گئے ہیں۔ پروجیکٹ کے لیے 72 ملین امریکی ڈالر کا معاہدہ طے پایا ہے۔ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ ضلع مہمند میں دریائے سوات پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق مہمند ڈیم سالانہ 2 ہزار 862 گیگاواٹ اور سستی توانائی کا ذریعہ بنے گا۔ ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت میں 1 ہزار 293 ملین ایکڑ فٹ ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 1007494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش