0
Sunday 7 Aug 2022 00:02

لوئر دیر، قاتلانہ حملہ میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت زخمی، 4 افراد جاں بحق

لوئر دیر، قاتلانہ حملہ میں پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی ملک لیاقت زخمی، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ملک لیاقت زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہے تھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار  شامل ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اے ملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1007972
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش