0
Sunday 7 Aug 2022 21:02

اترپردیش میں مسلمانوں کو قریب لانے کی بی جے پی کی مہم تیز

اترپردیش میں مسلمانوں کو قریب لانے کی بی جے پی کی مہم تیز
اسلام ٹائمز۔ مسلمانوں کے حق میں نریندر مودی کے بیان کے بعد بی جے پی نے اپنی حکمت عملی میں ایک نیا تجربہ شروع کیا ہے۔ بی جے پی نے یوپی میں مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی مہم تیز کردی ہے۔بی جے پی نے آج ’ترنگا مہم‘ کے تحت پوری یوپی میں مسلم اکثریتی بستیوں میں ترنگا ریلی نکالی ہے۔ ہی بی جے پی کی کوشش ہے کہ 13 سے 15 اگست تک مسلم اکثریتی بستیوں میں مسلمانوں کے ڈھائی لاکھ سے زیادہ گھروں پر ’ترنگا‘ لگایا جائے گا۔ بی جے پی نے مسلمانوں کو قریب لانے کی حکمت عملی کے تحت کئی مہم شروع کی ہیں۔ یوپی بی جے پی نے اس مہم کے لئے اپنے اقلیتی مورچے کو بھی کام پر لگایا ہے۔

بی جے پی نے 27 سے 29 اگست تک ایک تربیتی کیمپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ اس طرح کے تمام نکات پر بحث اور تربیت کی جاسکے کہ اپوزیشن نے مسلمانوں کے لئے کیا کیا ہے۔ اس تربیتی کیمپ میں اقلیتی مورچہ کے تمام ریاستی عہدیدار اور بی جے پی کے مسلم قائدین موجود رہیں گے۔ یہ بی جے پی کی حکمت عملی کا حصہ ہے جب ڈپٹی سی ایم کیشو پرساد موریہ مسلسل اپوزیشن سے اس کی فہرست فراہم کرنے کو کہہ رہے ہیں کہ اپوزیشن نے پسماندہ مسلمانوں کے لئے کیا کیا ہے۔ خود کیشو موریہ نے مسلمانوں کے بی جے پی کے حق میں آنے کے بارے میں کئی ٹویٹس کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1008087
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش