0
Thursday 11 Aug 2022 12:50

عمران خان جرات کر کے قبول کریں کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا، احسن اقبال

عمران خان جرات کر کے قبول کریں کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا، احسن اقبال
اسلام ٹائمز۔  وفاقی وزیر اور مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں احسن اقبال نے لکھا کہ عمران نیازی انسانوں کو اپنے مقاصد کے لیے ٹشو پیپر کی طرح استعمال کرتا ہے۔ احسن اقبال نے مزید لکھا کہ عمران خان میں جرات ہے تو ذمہ داری قبول کرے کہ ان کے کہنے پر شہباز گل نے بیان دیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران نیازی فارن فنڈنگ کے عوض دشمنوں کے ایجنڈے پر سیاسی اور ادارہ جاتی انارکی پھیلانے کی سازش کا مہرہ ہے۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو دو روز قبل بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا جس کی عمران خان نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا۔ عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز گل نے جو کہا اگر قانون کے خلاف تھا تو اس پر چارج لگائیں اور شہباز گل کو عدالت میں صفائی پیش کرنے کا موقع دیں۔
خبر کا کوڈ : 1008620
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش