0
Thursday 11 Aug 2022 23:22

پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا، خواجہ آصف

پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، کل تک جو منظور نظر تھا آج اسے ‘‘بلی’’ چھڑا دیا گیا، جب سے عمران حکومت گئی اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شہباز گل کے بیان میں ایک دو جملے نہیں پوری بات میں بغاوت پر اکسایا جارہا ہے، انہوں نے اکیلے ادارے پر حملہ نہیں کیا یہ اسکرپٹڈ تھا، شہباز گل نے جو کہا یہ ان کی پارٹی کا مؤقف تھا، پی ٹی آئی نے شہباز گل کو لاوارث چھوڑ دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات سے لگتا ہے سب دوری اختیار کررہے ہیں، عمران خان کا بھی شہباز گل معاملے پر گول مول بیان آیا، انہیں چیف آف اسٹاف سے ڈی موٹ کردیا گیا، کل تک جو منظور نظر تھا اسے “بلَی” چڑھا دیا گیا۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جب سے عمران حکومت گئی اداروں پر حملہ کیا جارہا ہے، عمران خان کے ساتھ دوسرے رہنماء بھی ایسا کرتے تھے، سوچے سمجھے طریقے سے یہ سب کیا گیا ہے، سیاست میں بھی ایک لائن ہونی چاہیئے، یہ بات کرنی ہے یہ نہیں کرنی۔

ندیم ملک کے ایک سوال پر ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف یا مریم نواز نے انفرادی طور پر افسران کے نام ضرور لئے تاہم اداروں کو کسی موقع پر نقصان پہنچانے کی کوشش نہیں کی، جنرل باجوہ نے کہا کہ مجھ پر نام لے کر تنقید کی جاتی ہے جس کی مجھے پرواہ نہیں، لیکن جب ادارے پر بات کی جائے گی تو میں شہداء کے لواحقین کو کیا جواب دوں گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اگر مفاہمت کی بات ہوتی ہے تو اور بات ہے مگر موجودہ صورتحال میں ایسی باتیں کرکے دشمن کے ایجنڈے کو تقویت دی جارہی ہے، بھارت تو پہلے ہی کہہ رہا ہے کہ ہمیں پیسہ لگانے کی ضرورت نہیں ہمارا ایجنڈا تو اندر سے پورا ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008710
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش