0
Friday 12 Aug 2022 23:27

قمر باجوہ نے اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، فروغ نسیم

قمر باجوہ نے اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی کارکردگی سے ایک مرتبہ پھر پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ آرمی چیف پاک فوج کے پہلے سپہ سالار ہیں جنہیں بطور مہمانِ خصوصی برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عالمی سطح پر پاکستان کی ایک ذمہ دار ملک کی حیثیت تسلیم کروانے میں جنرل باجوہ کی کوششوں کا اعتراف ہے۔
خبر کا کوڈ : 1008866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش