0
Monday 15 Aug 2022 21:28

ڈی آئی خان، یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائنز میں پرچم کشائی کی تقریب

ڈی آئی خان، یوم آزادی کی مناسبت سے پولیس لائنز میں پرچم کشائی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی کی مناسبت سے اعجاز شہید پولیس لائنز ڈیرہ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے پرچم کشائی کی اور سلامی پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی ڈیرہ جاوید اعوان، ایس پی انویسٹیگیشن شبیر حسین اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اصغر علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ پرچم کشائی تقریب میں قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ڈی پی او ڈیرہ کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے بڑی خوش قسمتی کا دن ہے، اسی دن پاکستان وجود میں آیا تھا، ملک کی آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد اور قائدین نے لازوال قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 1009209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش