0
Monday 15 Aug 2022 22:09

لیہ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سینئر تنظیمی اراکین کیساتھ اجلاس

لیہ، جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا سینئر تنظیمی اراکین کیساتھ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کا سینئر تنظیمی اراکین کیساتھ اجلاس منعقد ہوا، جے ایس او ضلع لیہ کے آرگنائزر اعتزاز حسن سید نے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر لیہ میں طلبہ کی تعلیم و تربیت، معاشرے کے اندر پھیلتی ہوئی فحاشی و عریانی، طلباء تنظیم کی کارکردگی اور ذمہ داریوں کا مکمل جائزہ لیا گیا۔  اجلاس میں طلباء کی رہنمائی، تعلیم و تربیت، انہیں ایک باعمل و باکردار شخصیت کے طور پر تیار کرنے اور موجودہ فاسدہ ماحول سے بچانے کے لیے تنظیم اور تنظیمی کرداروں کو سراہا گیا اور اس نیک کاوش کو مزید منظم انداز سے پروان چڑھانے کے لیے سینئر اراکین نے 12 رکنی معاون کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا، جو ضلعی نظارت اور معاونت کا کردار ادا کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 1009326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش