0
Wednesday 19 Aug 2009 17:37

دس ہزار سے زائد کشمیری لاپتہ ہو چکے: حریت کانفرنس

دس ہزار سے زائد کشمیری لاپتہ ہو چکے: حریت کانفرنس
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ 1990ء سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دس ہزار سے زائد کشمیری لاپتہ ہو چکے ہیں۔ حریت کانفرنس کے ترجمان نے سر ی نگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوڑی اور کپواڑہ میں گمنام قبروں کی دریافت سے ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کر دیتے ہیں۔ لاپتہ افراد کے والدین کی تنظیم نے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے لاپتہ ہونے والوں کے بارے میں غلط اعداد و شمار پیش کیے ہیں۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کا حالیہ بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر تسلیم شدہ متنازعہ خطہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 10096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش