0
Friday 23 Sep 2011 22:27

امریکہ اپنی حدود سے تجاوز کرتا جارہا ہے، قوم ہر صورتحال کیلئے تیار رہے، شاہ محمود قریشی

امریکہ اپنی حدود سے تجاوز کرتا جارہا ہے، قوم ہر صورتحال کیلئے تیار رہے، شاہ محمود قریشی
ملتان:اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایڈمرل مولن اور امریکی حکام کے بیانات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، امریکہ پاکستان کی خودمختاری کی ریڈ لائن عبور کررہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو دھمکانے کا سلسلہ بند کرے، اس سے کسی کے مقاصد حاصل نہیں ہونگے اور دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ متاثر ہوگی جس نقصان امریکہ کو بھی ہوگا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اس معاملے پر پالیمنٹ کو اعتماد میں لیں اور دفاعی کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے کہ اگر کوئی قدم اٹھایا جاتا ہے تو ہمارا رد عمل کیا ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ٹھوس پالیسی اختیار کرنے کی بجائے ملے جلے ردعمل دیا گیا تو نتائج بہت خطرناک بھیانک ثابت ہونگے، 
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد ایسے عناصر نے افغانستان میں پناہ لے رکھی ہے جو وہاں سے پاکستان میں آکر کاروائیاں کرتے ہیں اور واپس سکون سے چلے جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرحد پار کچھ ہوتا ہے تو وہ ہماری زمہ داری نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مغربی سرحد پر اتنی فوج نہیں لگائی جتنی کہ آج لگائی ہے، امریکہ نے ہماری خودمختاری کو دو مئی کے روز روند ڈالا اور آئندہ بھی کرسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 100993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش