0
Sunday 25 Sep 2011 01:25

افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سکیورٹی دینا پاکستان کی ذمہ داری نہیں، گیلانی

افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سکیورٹی دینا پاکستان کی ذمہ داری نہیں، گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دہشتگردوں کی مدد کرنے کے الزامات افسوسناک ہیں۔ افغانستان میں امریکی فوجیوں کو سیکورٹی فراہم کرنا پاکستان کی ذمہ داری نہیں ہے۔ کابل میں امریکی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ برداشت نہیں کیا جائیگا۔ اسلام آباد میں ڈونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی الزامات سے صرف دہشتگردوں کو فائدہ پہنچے گا۔ سابق افغان صدر برہان الدین ربانی کی ہلاکت پر انہیں بھی بہت افسوس ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں، خطے میں امن قائم کرنے کیلئے امریکا سے مزید بہتر تعلقات چاہتے ہیں۔ وزیراعظم گیلانی کا کہنا تھا کہ سیلاب کی صورتحال کے باعث بیرونی دورہ منسوخ کیا، لاکھوں افراد کو شیلٹر خوراک اور صحت کی سہولتوں کی ضرورت ہے، متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور جلد بحالی بڑا چیلنج ہے۔ حکومت بارشوں سےمتاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔
دیگر ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں سندھ کے سیلاب متاثرین کیلئے بلائی گئی ڈدونرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھاکہ پاکستان کا قومی مفاد ہی ہماری پالیسی کا رہنما اصول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر الزام تراشی افسوسناک اور امریکا کا پالیسی سے انحراف ہے، الزام تراشی کا فائدہ صرف اور صرف دہشت گردوں کو ہوگا اور اس کے منفی اثرات مرتب ہونگے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا کے الزامات پاکستانی عام کی قربانیون کو نظر انداز کرنے کی کوشش ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف 35ہزار سے زائد جانوں کی قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا بہت اچھی طرح جانتا ہے کہ ہماری افواج نے القائدہ کے کتنے کارکنوں کو ہلاک اور گرفتار کیا اور جس کی قیمت بھی ہم ہی ادا کر رہے ہیں اور دہشت گرد مسلسل معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ امریکا کے ساتھ صرف باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 101231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش